قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملہ: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی مذمت

ریاض (نیشنل ٹائمز) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر میں امریکی ائیربیس پر ایرانی حملے کی مذمت کردی۔

سعودی عرب نے قطر پر ایران کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا حملہ قطر کی خودمختاری اور سالمیت سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھی قطر العدید بیس پر ایران کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ایرانی حملہ قطر کی خودمختاری اور فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اماراتی حکومت نے قطر کے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کیلئے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور مطالبہ کیا کہ فوجی کشیدگی کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ بحرین نے بھی قطر کے العدید بیس پر ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی اور قطر کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ایران کی جانب سے قطر میں العدید ائیر بیس پر بیلسٹک میزائل فائر کیےگئے۔ ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔

قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر