آذربائیجان نے چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تعاون کے منصوبے کی منظوری دے دی

باکو(شِنہوا)آذربائیجان کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صدر الہام علیوف نے چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو آگے بڑھانے کے لئے تعاون کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
صدر الہام علیوف کی جانب سے دستخط کردہ فرمان کے تحت بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ کے لئے آذربائیجان اور چین کے درمیان مشترکہ تعاون کا منصوبہ باضابطہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔ اس دستاویز میں ان شعبوں کا تعین کیا گیا ہے جہاں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور روابط کو بڑھانے کے لئے تعاون کیا جائے گا۔
حکم نامے کے نفاذ کے بعد آذربائیجان کی وزارت معیشت اس منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی جبکہ وزارت خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاہدے کے نافذالعمل ہونے کا داخلی طریقہ کار مکمل ہونے پر چینی حکومت کو مطلع کرے۔
یہ پیشرفت 23 اپریل کو بیجنگ میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطح کی دستخطی تقریب کے بعد ہوئی ہے۔ تعاون کے اس منصوبے پر دستخط کی تقریب میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور چینی صدر شی جن پھنگ نے بھی شرکت کی تھی۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر