اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کیلئے سانحہ ہوگا: ٹرمپ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)واشنگٹن: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا۔
واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا، امریکا کا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا تھا اور ایران کی تنصیبات ختم کر دی گئی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ آج رات کے اہداف سب سے مشکل تھے، بہت سے اہداف رہ گئے، امن نہ ہوا تو درستگی کےساتھ دیگر اہداف کے پیچھےجائیں گے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب امن قائم کرنا چاہیے، امن قائم نہ کرنے کی صورت میں مستقبل کے حملے بہت زیادہ شدید ہوں گے اور اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی دنیا کی نمبر ایک ریاست کی طرف سےلاحق جوہری خطرےکو روکنا تھا، آج دنیا کو بتاسکتا ہوں کہ فضائی حملے شاندار فوجی کامیابی ہے، ایران کو اب امن قائم کرنا چاہیے، وہ ایسا نہیں کرتے تو مستقبل کے حملے کہیں زیادہ سخت اور بہت آسان ہوں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 40 سال سے ایران کہتا آرہا ہےکہ مرگ برامریکا، مرگ بر اسرائیل، انہوں نےہمارے لوگوں کوقتل کیا،سڑک کنارے نصب بموں کے ذریعےلوگوں کے بازو اور ٹانگیں اڑتے رہے، یہ ان کی خاص بات تھی، ہم نے ہزار سے زیادہ لوگوں کو کھویا، ان کی نفرت کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے، ان کے جنرل قاسم سلیمانی کے ہاتھوں بہت سے لوگ مارےگئے، میں نے بہت پہلے فیصلہ کیا تھا کہ ایسا نہیں ہونے دوں گا، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہیں مبارک باد دیتا ہوں، ہم نے ٹیم کے طور کام کیا اور اسرائیل کو لاحق خطرےکو ختم کیا، اسرائیلی فوج نے جو شاندار کام کیا ہے اس پر ان کا شکریہ ادا کرتاہوں، امریکی پائلٹوں اور پوری فوج کو مبارک باد پیش کرتاہوں، انہوں نے ایسا آپریشن کیا جو دنیا نےکئی دہائیوں سے نہیں دیکھا، امید ہے امریکی افواج کی اس نوعیت کی خدمات کی دوبارہ ضرورت نہیں پڑےگی۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر