وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کےواقعہ کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی ہے ۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر