فضائی حدود کی بندش کے باوجود ایران کے مزید 3 طیارے مسقط پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود کی بندش کے آٹھویں روز ایران کے مزید 3 مسافر طیارے مشہد اور دیگر ائیرپورٹس سے روانہ ہوکر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران کی ساہا ائیر کے 2 بوئنگ 737 طیارے پرواز جے جے 32 اور جے جے 33 کے طور پر مشہد ائیرپورٹ سے جمعہ کی صبح 7 بجے روانہ ہو کر مسقط ائیرپورٹ پر پہنچے۔ اسی طرح ایران کی میراج ائیر لائن کا ایک ائیر بس اے 320 طیارہ پرواز جے جے 31 کے طور پر نامعلوم ائیرپورٹ سے پرواز کرکے اچانک 37 ہزار فٹ کی بلندی سے راڈار پر نمودار ہوا دیگر 2 طیاروں کے ساتھ مسقط پہنچا۔ بدھ کی شام بھی معراج ائیر اور ایران گورنمنٹ کے 3 طیارے اسی طرح پرواز کرتے ہوئے مسقط ائیرپورٹ پہنچے تھے جو تاحال مسقط ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر