جب تک اسرائیلی حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات نہیں کریں گے: ایران کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایران نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات نہیں کریں گے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے مذاکرات کیے۔مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ بتایا کہ آج ان کی یورپی رہنماؤں سے سنجیدہ اور باوقار بات چیت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یورپی وزرائے خارجہ سے بات چیت کے تسلسل کی حمایت کرتے ہیں، یورپی رہنماؤں سے مستقبل میں دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن واضح کر دیا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ایران کے شہری آبادی پرحملے روکنے چاہیے، جب تک اسرائیل کے حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات چیت ممکن نہیں۔ برطانوی وزیرِ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھے۔فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں اس سفارتی اقدام سے مذاکرات کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں میں حمایت پر ایران نے امریکا سے جوہری مذاکرات پر بات چیت کے چھٹے دور میں شرکت سے صاف انکار کردیا تھا، جوہری مذاکرات پر بات چیت یہ چھٹا دور گزشتہ اتوار کو مسقط میں شیڈول تھا۔اس کے بعد یورپی وزارئے خارجہ نے ایران سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر