ایران اسرائیل تنازع مزید بڑھا تو کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گا: یو این سیکرٹری جنرل نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
اسرائیل ایران جنگ رکوانے کے لیے عالمی سفارتی کوششیں تیز کردی گئی ہیں، اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی امن تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ، عالمی برادری پر بڑی ذمہ داری ہے ، اگر تنازع بڑھ گیا تو اس کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکے گا ، تمام فریقین سے درخواست ہے کہ امن کو موقع دیں۔سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایران متعدد بار کہہ چکا ہے وہ نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنارہا۔اس کے علاوہ چینی مندوب کا کہنا تھا کہ چین اسرائیل اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے ، اسرائیلی حملے عالمی قوانین، ایران کی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں ، اسرائیل کی موجودہ کارروائیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی مندوب نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کی جائے ، اسرائیل ایران تنازع میں اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔اسرائیل نے ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمے دار ایران کو ٹھہرا دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے جوہری عزائم ترک کرنے چاہئیں ، ایران کو جوہری معاہدے پر رضامند ہونا چاہیے تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر