متحدہ عرب امارات کے صدر کا کینیڈین وزیراعظم کے نام تحریری پیغام،دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ابوظہبی ۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے نام ایک تحریری پیغام بھیجا گیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر زور دیا گیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ پیغام متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اپنے سرکاری دورہ کینیڈا کے آغاز پر اوٹاوا میں وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کے دوران پیش کیا۔ملاقات میں امارات اور کینیڈا کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اور باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ روابط کو اقتصادی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے فروغ کی سمت میں مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔شیخ عبداللہ اور کینیڈین وزیراعظم نے توانائی، معیشت و تجارت، مصنوعی ذہانت، اور تعلیم سمیت مختلف اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔شیخ عبداللہ نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں، جو نتیجہ خیز اور تعمیری شراکت داری پر مبنی ہیں،یہ تعلقات دونوں ملکوں کی مشترکہ امنگوں اور پائیدار ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے عکاس ہیں۔ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی حالات پر بھی گفتگو ہوئی، اور دونوں رہنماؤں نے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر اماراتی وفد میں وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریِم بنت ابراہیم الہاشمی، وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، وزیر خارجہ کے نمائندہ سلطان المنصوری، معاون وزیر برائے اقتصادی و تجارتی امور سعید مبارک الہاجری، اور کینیڈا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبدالرحمٰن علی النیادی بھی شریک تھے۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر