وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیڈریشن انٹرنیشنل دی ہاکی (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پذیرائی کی ہے۔انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں رسائی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے ۔انہوں نے دعا کی کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر