ویڈیو: اسرائیل میں سائرن بجتے ہی اینکرز مہمانوں سمیت نشریات چھوڑ کر بھاگ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیل میں سائرن کی آواز گونجتے ہی ٹی وی پر تجزیے کرتے ہوئے اینکرز اور مہمان براہ راست نشریات چھوڑ کر بھاگ نکلے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی نیوز چینل 14 کی نشریات کے دوران ایران کے میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو اسٹوڈیو میں موجود اینکرز اور مہمانوں پر خوف طاری ہوگیا۔مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ کی جس نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’اسرائیلی ٹی وی پر ایک براہ راست مباحثے کے دوران ایران کے آنے والے میزائلوں کے خطرے کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو میزبان اور مہمان فوراً اسٹوڈیو چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام روک دیا گیا’۔جب کہ کچھ روز قبل ایرانی نیوز چینل کی لائیو نشریات کے دوران بھی اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں خاتون نیوز اینکر سحر امامی کی ہمت دیدنی تھی۔انہوں نے جرات کا مظاہرہ کیا اور خوفزدہ نہیں ہوئیں بلکہ حملے کی تھوڑی ہی دیر بعد واپس آئیں اور نشریات کا دوبارہ آغاز کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر