فضائی حدود کی بندش، مودی کو جی 7 اجلاس سے واپسی پر 3 گھنٹے کا اضافی سفر کرنا پڑا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں جی 7 اجلاس کے بعد کروشیا کے راستے نئی دہلی پہنچنے میں 3 گھنٹے کا اضافی سفر کرنا پڑا۔
نریندر مودی جی 7 اجلاس کے بعد 3 ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں کروشیا کے دورے پر ذگریب پہنچے جہاں انہوں نے 9 گھنٹے قیام کیا اور رات گئے کروشیا سے دہلی کیلئے روانہ ہوئے۔ نریندر مودی کے طیارے عام حالات میں عراق اور ایران کے بعد پاکستانی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے 3 گھنٹے سے کم وقت میں دہلی پہنچتے رہے مگر بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود پہلے سے بند ہے اور ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے ایران عراق اور دیگر ممالک کی فضائی حدود کی بندش کے باعث مودی کو طویل روٹ اختیار کرنا پڑا۔ نریندر مودی کا خصوصی طیارہ یونان سے مصر کے راستے مخالف سمت میں سوڈان اور پھر ایتھوپیا پہنچا۔ بعد ازاں طیارہ بحیرہ عرب پر سفر کرکے ممبئی پہنچا اور پھر گجرات سے دہلی تک کا سفر کیا۔ یوں مودی کی پرواز کو لگ بھگ3 گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑا۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر