امریکی انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی، ایک شرط عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا میں غیر ملکی طالب علموں پر عائد ویزا پابندی ختم کردی گئی۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں آگاہ کیا گیا ہےکہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل شدہ عمل کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی لازمی دینا ہوگی۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں کیا دیکھا جائے گا؟
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصلر افسران ان طلبہ کی تمام سوشل میڈیا پوسٹوں اور پیغامات کا جائزہ لیں گے جنہیں امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بانی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق مئی میں جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کی معطلی کے احکامات کو منسوخ کر دیا گیا ہے لیکن نئے درخواست دہندگان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ’پبلک‘ کرنا ہوگا اور انکار کی صورت میں ان کی نظرثانی کی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔امریکی حکام نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے نئے ویزا انٹرویوز کے شیڈولنگ کو عارضی طور پر روک دیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کی اسکریننگ کو بڑھانے کی تیاری بھی کی جارہی تھی۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر