امریکا اور اسرائیل کی جانب سے خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں پر پیوٹن نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیوں پر تبصرے سے گریز کیا۔
روس میں جاری سالانہ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں بات کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کسی پر کچھ مسلط نہیں کررہا مگر ہم اس بارے میں بات کررہے ہیں کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے۔ رپورٹ کے مطابق جب روسی صدر سے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دی گئی قتل کی دھمکیوں پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر کو دھمکاتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ انہیں علم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں، وہ آسان ہدف ہیں لیکن ہم ابھی انہیں قتل نہیں کررہے۔اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جسے امریکی صدر نے ویٹو کردیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر