اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کو اپنے دفاع کا فطری، جائز اور قانونی حق حاصل ہے، ترک صدر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ااستنبول۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے جاری بمباری کے جواب میں ایران کو اپنے دفاع کا “فطری ، جائز اور قانونی ” حق حاصل ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق ترک صدر نےکہا کہ اسرائیل کی غنڈہ گردی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنا دفاع ایران کا فطری، جائز اور قانونی حق ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف حملوں کا آغاز اس وقت ہوا جب ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات جاری تھے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور وہ کسی بھی بین الاقوامی قانون کو تسلیم نہیں کرتا ، اس نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے ختم ہونے کا بھی انتظار نہیں کیا بلکہ ان مذاکرات کے نتیجے کا انتظار کئے بغیر دہشت گردی کی کارروائی کی۔ ترک صدر نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمارے تمام ادارے اسرائیلی حملوں کے ترکیہ پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے ہائی الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کے منظر نامے کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں، کوئی بھی ہمارا امتحان لینے کی ہمت نہ کرے۔واضح رہے کہ ایک دن قبل ترک صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو خطے کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ اس سے قبل پیر کو انہوں نے ترکیہ کی دفاعی صنعت کو حکم دیا ہے کہ وہ درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی پیداوار میں اضافہ کرے تاکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے پس منظر میں ترکیہ کی دفاعی صلاحیت کی سطح کو بڑھایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر