وفاقی وزیر ریلوے سے انجمن امامیہ اثنا عشریہ راولپنڈی کے وفد کی ملاقات، محرم الحرام کے انتظامات اور زائرین کو درپیش مسائل بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے انجمن امامیہ اثنا عشریہ راولپنڈی کے ایک وفد نے صدر سید مشتاق شاہ کی قیادت میں ملاقات کی ،جنرل سیکرٹری سید مجتبیٰ نقوی، نائب صدر محسن بھٹ، فنانس سیکرٹری جعفر بھٹ، جوائنٹ سیکرٹری سید علی نقوی اور سیکریٹری اطلاعات سید اعجاز شاہ شامل تھے۔ ملاقات میں محرم الحرام 1447ھ کے حوالے سے انتظامی اُمور، عزاداروں کو درپیش مسائل، جلوسوں کے راستوں میں رکاوٹیں، پانی کی فراہمی اور سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور زیرِ بحث آئے۔وفد نے وزیرِ ریلوے کو آگاہ کیا کہ محرم کے دوران جلوسوں اور مجالس کے راستوں میں غیر ضروری رکاوٹیں شرکا کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنتی ہیں جبکہ پانی کی قلت اور صفائی کے مسائل بھی اہم چیلنجز ہیں۔ وزیر ریلوے نے وفد کے مسائل کو نہایت سنجیدگی سے سنا اور کمشنر راولپنڈی کو فوری ہدایات جاری کیں کہ وہ موقع پر جا کر حالات کا جائزہ لیں اور تمام امور کو جلد از جلد حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو پانی، صفائی، سکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وفد نے وزیر ریلوے کے فوری اقدامات اور ذاتی دلچسپی پر اظہار تشکر کیا اور اُمید ظاہر کی کہ محرم میں انتظامات مزید بہتر اور مؤثر ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر