ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ انہیں مزید اقدام کرنا چاہیے تاکہ ایران افزودگی کا عمل ختم کرے۔ نائب صدر جے ڈی وینس نےیہ بات ایسے وقت کہی ہے جب صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی مشیروں کا وائٹ ہاؤس میں اجلاس بلایا تھا ۔ایک گھنٹے جاری اس اجلاس میں کیا فیصلے کیے گئے اس کی تفصیل تو نہیں بتائی گئی تاہم امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ ایران پر بمباری میں شامل ہوجائے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اگر امریکا نے اسرائیل کے ساتھ بمباری میں شمولیت اختیار کی تو یہ محض علامتی نہیں ہوگی بلکہ اہم آپریشن ہوگا جس کا بنیادی ہدف فردو میں یورینیئم افزودگی پلانٹ کو تباہ کرنا ہوگا۔بعض اسرائیلی اہلکاروں کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران نے نیوکلیئر پروگرام ختم کرنے کی ڈیل نہ کی تو امریکا بھی ایران پرحملہ کردے گا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ بات چیت وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی مشیروں کے اہم اجلاس سے پہلے کی گئی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو کیا یقین دہانی کرائیاسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل چاہتا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا اس کا ساتھ دے یا اس کے لیے ایران سے جنگ لڑے۔واضح رہے اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ایران سے غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے دو ٹوک انداز سے کہا کہ انہیں مذاکرات میں دلچسپی نہیں، وہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا حقیقی خاتمہ چاہتے ہیں۔ ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ صدر ٹرمپ کیا چاہتے ہیں اور وہ ہدف حاصل کرنے کیلئے جو بھی ضروری ہوا، وہ کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں اور مگر کم سےکم ابھی انہیں قتل نہیں کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر