پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈی ڈبلیو کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت نے جنگ چھیڑ کر دیکھا، لیکن اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بہتر یہ ہوگا کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات حل کریں۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ مسلح تنازعات کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک سفارتی وفد نے امریکہ، لندن، برسلز اور اسٹراس برگ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں وفد نے زور دیا کہ خطے کے پائیدار امن کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں اور دونوں ممالک کو تصادم کی بجائے بات چیت کو ترجیح دینی چاہیے۔
عاطف بلوچ کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے مثبت کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہو اور خوشحالی کو فروغ ملے۔