ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔
سوشل میڈیا پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کردے، اسے ایسا کرنا چاہیے تھا۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا، انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے،ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔صدر ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا کہ ہر شخص تہران خالی کر دے۔اس سے قبل کینیڈا میں جی 7 سمٹ کےموقع برطانوی وزیر اعظم کےسا تھ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں، یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔امریکی صدرٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران ایٹمی ڈیل کر لے گا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ آج کینیڈا سے واپس واشنگٹن واپس آئیں گے، ٹرمپ اہم معاملات میں شرکت کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے نیشنل سکیورٹی کونسل کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر