اسلام آباد ہائیکورٹ رولز تبدیلی پر جسٹس بابر ستار کا قائم مقام چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے رولز تبدیلی کے معاملے پر جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت دیگر ججز کوخط لکھ دیا۔
جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز کو کو لکھے گئے خط میں جسٹس بابر ستار نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ رولز 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن مجھے موصول ہوا، آئین کے آرٹیکل 208 کے تحت اتھارٹی کے پاس رولز بنانے کا اختیار ہے اور آرٹیکل 192 کے مطابق اتھارٹی سے مراد چیف جسٹس اور ہائیکورٹ کے ججز ہیں۔جسٹس باہر ستار نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ رولز اور آرٹیکل 208 میں ذکرکردہ طریقے کےخلاف رولز میں تبدیلی ہوئی، بغیر فل کورٹ میٹنگ رولز تبدیلی خلاف قانون ہے اور فوری درستگی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس بابر نے کہا کہ یہ اختیار کسی اورکو نہیں دیا جا سکتا، نا کسی اورطریقے سے استعمال ہو سکتا ہے، طے شدہ اصول ہے جس قانون کے تحت صوابدیدی اختیارملا وہ قانون میں تبدیلی کےبغیرکسی دوسرے کونہیں دیےجاسکتے، لاہورہائیکورٹ رولز جو اسلام آباد ہائیکورٹ نےاختیار کیے ان میں آرٹیکل 208 کا اختیارکسی اورکو نہیں دیاگیا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ رولز2025 لیگل اتھارٹی کے بغیر ہیں اور رولز 2025 آرٹیکل 208 کی خلاف ورزی میں بنے ہیں، لاہورہائیکورٹ رولز جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اختیارکیے ہوئے ہیں ان کے مطابق یہ خلاف قانون ہے۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ غلطی کی تصحیح فوری ہونی چاہیےکیونکہ اس سےملازمین کے حقوق بھی متاثر ہوں گے، ملازمین کے حقوق متاثر ہونےکے علاوہ بھی یہ ہائیکورٹ کے لیے شرمندگی کاباعث ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر