ترقی کے عمل میں بلیو اکانومی کا کردار نظر انداز نہیں کر سکتے: وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی کے عمل میں بلیواکانومی کیاہم کردارکونظراندازنہیں کرسکتے۔ وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپواینڈ کانفرنس کے سافٹ لانچ کی تقریب سے شہبازشریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ قومی دفاع کا اہم ستون ہے، 1965کا آپریشن دوارکا ہویا حالیہ کشیدگی،پاک بحریہ نیاپنا لوہا منوایا ہے، پاک بحریہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہے، عالمی امن مشق میں60 سے زیادہ ملکوں کی شرکت ہمارے غیرمتزلزل عزم کی عکاسی ہے، پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے اہمیت کا حامل ملک ہے، ہمارے پاس ایک ہزارکلومیٹر سے زیادہ کی ساحلی پٹی اور تین بندرگاہیں ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا سٹرٹیجک محل وقوع بلیواکانومی کیلییبہت اہم ہے، تجارت اورپائیدارترقی بلیواکانومی کیلیے اہمیت کی حامل ہیں، عالمی سطح پربلیواکانومی کھربوں ڈالرتک پہنچ چکی ہے، پاکستان نے بلیواکانومی کے شعبے میں اپنا حصہ حاصل کرنا ہے۔قبل ازیں تقریب میں وفاقی وزیربحری امورجنید انوارچودھری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے عمل میں بلیو اکانومی اور آج کی کانفرنس تجارتی روابط اورسرمایہ کاری کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہوگی۔اے سی این ایس کموڈوراحسن علی خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلیواکانومی کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے، پاکستان جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سیبہت اہم ملک ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر