‘حالت جنگ میں مذاکرات نہیں کریں گے’: ایران نے ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے ثالثی کے کردار ادا کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے اتوار کو رائٹرز کو بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان نئے حملوں کا تبادلہ ہوا، جس سے وسیع تر جنگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایرانی حکام نے قطری اور عمانی ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ تب ہی سنجیدہ مذاکرات کی طرف بڑھیں گے جب وہ اسرائیل کے پیشگی حملوں کا مکمل جواب دے دیں گے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک اس پر حملے جاری ہیں، وہ مذاکرات نہیں کرے گا۔ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو یہ بھی بتایا کہ میڈیا میں چلنے والی رپورٹس غلط ہیں کہ ایران نے قطر اور عمان سے کہا ہے کہ وہ امریکا سے جنگ بندی یا جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت کروائیں۔ ایرانی وزارت خارجہ، قطر کی وزارت خارجہ اور عمان کی وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے خبررساں ایجنسی کی درخواست پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے حملے اور پھر ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔ ایران نے اتوار کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ کر دیا تھا، جو کہ پہلے سے طے شدہ تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر