اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر حاج قاسم سپرسانک میزائل بھی داغے گئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق سپرسانک میزائل پر 7 ٹن بارودی مواد لدا ہوا تھا۔ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا، تل ابیب اور شمالی شہر حیفہ پر بیلسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز سے اہم تنصیبات پر حملے کیے گئے جس کے بعد متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔ہفتے کی رات کے بعد ایران کایہ تازہ حملہ ہے۔ ایرانی حملوں میں کم از کم 8 اسرائیلی ہلاک، جب کہ شمالی اسرائیل میں 200 سے زیادہ زخمی ہوئےاس کے علاوہ تل ابیب کے قریب بیت یام کے علاقے میں لاپتہ 35 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق شمالی شہر حیفہ میں توانائی ڈھانچہ، اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات بھی نشانہ بنائی گئیں۔دوسری جانب پاسداران انقلاب نے خبر دار کیا کہ اگر اسرائیل باز نہ آیا تو آئندہ اس سے بھی بڑے اور مہلک حملے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ایرانی خبر رساں ایجنسی اسنا نے ایران کے پاس اسرائیل تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل 9 قسم کے میزائلوں کی اطلاع دی ہے۔اسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس 9 قسم کے میزائل ہیں جن کی رفتار 6,125 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 17,151 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔
ایران کا اسرائیل پر 7 ٹن بارودی مواد سے لدے ‘حاج قاسم سپر سانک’ میزائلوں سے حملہ



