اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کی طوطا کالونی میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار نصر الدین اور رحیم علی شہید جبکہ ایک اہلکار سب انسپکٹر انور زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سوئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
ڈیرہ بگٹی: سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید



