اردن فضائیہ نے اسرائیل کیجانب پرواز کرنیوالا ایرانی ڈرون مار گرایا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کے مطابق اردن کی فضائیہ نے ایرانی ڈرون کو عقبہ ریجن میں مار گرایا۔گزشتہ روز بھی اردن کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اردنی مسلح افواج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے اسرائیلی حملےکے جواب میں لانچ کیےگئے ڈرونزکے اردنی علاقے میں گرنےکے خدشےکے تحت کی گئی۔اردنی حکام کے مطابق ائیرڈیفنس سسٹم کو اس وجہ سے فعال کیا گیا کہ خدشہ تھا کہ میزائل اور ڈرونز اردن کے علاقوں، خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں گر سکتے ہیں، جس سے جانی نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے سرگرم ہیں اور کسی بھی صورت میں اردنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔گزشتہ روز امریکی ٹی وی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہے۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر