بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھیجنے پر آج بھی شرمندہ ہیں یہ پاکستان کا سرنڈر تھا: وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 2019 میں ابھی نندن کو بھارت واپس بھیجنا پاکستان کا سرینڈر تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے اس وقت کے وزیراعظم سے مل کر سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا اور ابھی نندن کو 24 گھنٹے میں واپس بھیج کر پاک فضائیہ کی فتح کو شکست میں بدلا، ابھی نندن کو واپس بھیجنے کے سرنڈر پر اس وقت بھی شرمندہ تھے، آج بھی شرمندہ ہیں۔اسرائیل کے معاملے پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خون میں رنگے ہیں، اس ہاتھ کو جھٹک دینا چاہیے اور اس کے ساتھ ہاتھ نہیں ملانا چاہیے، پاکستان پہلے دن سے اپنے مؤقف پر کھڑا ہے، ہم نے اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں بنائے، پچھلے دنوں کچھ پاکستانی نژاد لوگ اسرائیل گئے ان کو کس نے اسپانسر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ہیں اور ہم بین الاقوامی فورم پر ان کی مدد کریں گے۔واضح رہےکہ 27 فروری 2019 کی صبح پاک فضائیہ نے بھارت کے خلاف آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کیا جس دوران پاکستان حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے حراست میں لیا جس کا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن تھا، اسے ازاں پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر