جنگ میں اسرائیل کی ساری توجہ غزہ سے ہٹ کر ایران کی جانب ہے: اسرائیلی فوج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی اخبار کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ افواج کی تمام تر توجہ اب غزہ سے ہٹ کر ایران کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ فوج کی جانب سے ایران کے دو فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور کافی نقصان پہنچایا۔اسرائیلی عسکری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں سے ائیر فورس جیٹس نے ایران کے اندر 150 اہداف کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف نے پہلی بار تسلیم کیا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹ ‘فورڈو’ اور ‘نوٹنگ’ کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ان سائٹس کو ویسا نقصان نہیں پہنچا جس نوعیت کا حملہ کیا گیا تھا۔اسرائیلی ڈیفنس فورس نے یہ بھی کہا کہ فضائیہ کی کوششوں سے ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے ایک محفوظ راستہ پیدا ہوگیا ہے اور وہ اب اس کی فضائی حدود میں آزادانہ طور پر رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر