اب اسرائیل نتائج بھگتنے کے مراحل میں داخل ہوچکا ہے: اعلیٰ کمانڈر پاسداران انقلاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایرانی میڈیا سے گفتگو میں جنرل واحدی نے کہا کہ تل ابیب میں وزارت دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز بھی براہ راست ایرانی حملے کا نشانہ بنے، آپریشن میں ہمارے اہداف میں سب سے اہم نواتیم، اودا اور تل نوف کے فضائی اڈے تھے، ان فضائی اڈوں پر اسرائیلی فضائیہ کی کمانڈ اور دیگر جنگی مراکز موجود تھے۔جنرل واحدی کے مطابق یہی اڈے ایران پر حالیہ حملے کا نقطۂ آغاز تھے، مجموعی طور پر اسرائیل پر میزائل حملوں میں 150 سے زائد اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے گئے، اسرائیل کو سمجھ آگیا ہوگاکہ ایران پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئندہ بھی ایسے جوابی اقدامات دہرائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن سمجھ بیٹھا تھا کچھ فوجی مراکز کو نشانہ بنا کر ہمیں کمزور کر دے گا اور ہم خاموش رہیں گے، آج دشمن کو اپنی سنگین غلطی کا اندازہ ہوگیا ہے، اب وہ اس کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت کا سختی سے جواب دے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر