ایران سے جنگ کب تک جاری رہ سکتی ہے؟ اسرائیلی دفاعی اداروں نے بتادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایران کی میزائل تیاری کی صلاحیت کو مکمل تباہ کر دیں گے، ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایرانی ردِ عمل سخت ہوسکتا ہے اور آنے والے دن مشکل ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی دفاعی اداروں کے مطابق ایران سے جنگ کم از کم 2 ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران پر حملے میں اسرائيل کے 200 لڑاکا طیاروں نے 5 مرحلوں ميں حصہ لیا، درجنوں ریڈارز اور زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل لانچرز کو تباہ کیا۔اس کے علاوہ اسرائیل نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کے خلاف بڑے پیمانے پر حملہ مکمل کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایرانی انقلابی گارڈز اور ائیر فورس کی لیڈر شپ کے زیر زمین اجلاس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔اسرائيل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے تاحکمِ ثانی بند کردیے ہیں اور قونصلر سروس بھی معطل رہے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر