ایران نے امریکی شہریوں یا اڈوں کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہونگے: امریکا نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے ۔ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ امریکا نے خبر دار کیا کہ ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔امریکا نے کہا کہ ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا، امریکا کو اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی، لیکن امریکا حملوں میں ملوث نہیں۔
ٹرمپ کا ایران کو پھر ایٹمی ڈیل کا مشورہ
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر ایٹمی صلاحیت پر ڈیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔صدر ٹرمپ سوشل میڈیا پر ایران کو تنبیہ کے ساتھ پیغام میں کہا کہ انہوں نے ایران کو ڈیل کے لیے 60 روز کا الٹی میٹم دیا تھا ، جمعے کو 61 واں دن تھا ، ایرانی حکومت ڈیل کے بہت قریب بھی پہنچی ، مگر وہ ڈیل نہ کرسکے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو بتا دیا تھا کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو جو ہوگا وہ ان کے اندازوں سے بدتر ہوگا، انہیں بتایا تھا کہ دنیا کا ہول ناک ترین اسلحہ امریکا بناتا اور اسرائیل کو دیتا ہے ، اسرائیل کو اس اسلحے کا استعمال بھی معلوم ہے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ کچھ ایرانی رہنماؤں نے دلیری کی بات کی ، لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ کیا ہونے والا ہے ، اب وہ سب انتقال کر چکے اور معاملات پہلے سے بدتر ہونے والے ہیں۔ٹرمپ نے تنبیہ کی کہ جس اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے وہ اس سے بھی زیادہ سفاکانہ ہوگا ، اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ بچے ایران کو لازمی ڈیل کرنا ہوگی ، خدا آپ سب کی حفاظت کرے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر