اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی صورتحال پر خصوصی سیشن میں شہریوں کے تحفظ اور قانونی و ہیومینیٹرین ذمہ داریوں کے حق میں قرار داد منظور کی ہے۔ پاکستان اس قرارداد کو اسپانسر کرنے والے ممالک میں شامل تھا اور پاکستان نے قرار داد کے حق میں ووٹ بھی دیا۔ قرارداد کے حق میں 149 اور مخالفت میں 12 ووٹ آئے جبکہ 19 اراکین غیر حاضر رہے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری، غیرمشروط، اور دائمی جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی گئی۔انسانی امداد کی بلاروک ٹوک رسائی پر زور دیا گیا اور عالمی قانون کی تعمیل اور خلاف ورزی کرنیوالے کے احتساب کا مطالبہ کیا گیا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے 14 ممالک کی حمایت کے باوجود امریکا نے اسی نوعیت کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر