بھارتی طیارہ حادثہ، برطانوی بادشاہ اور وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کا افسوس کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا ایکس پر جاری پیغام میں بادشاہ چارلس کا کہنا تھا کہ انہیں احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا، شاہ چارلس نے طیارے حادثے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اس خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں۔برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے واقعے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جائے حادثہ کے مناظر کو تباہ کن قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ لندن کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے میں کئی برطانوی شہری سوار تھے، انہوں نے کہا کہ تمام تر صورت حال سے انہیں آگاہ کیا جارہا ہے۔یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان نے کہا کہ وہ حادثے کا شکار افراد کے اہلخانہ سے گہری ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں یورپ بھارتی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ان کی ہمدردیاں طیارہ حادثےکےمتاثرین کے ساتھ ہیں۔ فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ احمدآباد میں طیارہ گرنےکے افسوسناک حادثےکا علم ہوا، دکھ کے ان لمحات میں میری دلی ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے طیارے حادثےکی خبر کو افسوس ناک قرار دیا۔ بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے بھارت کو کسی بھی قسم کی مدد کی پیشکش بھی کردی۔خیال رہےکہ آج صبح بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیر لائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار 242 مسافروں میں سے 241 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک مسافر معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر