وفاقی بجٹ؛ گاڑیوں کی قیمتوں میں 10سے 14لاکھ روپے تک اضافہ ہونے کا امکان

لاہور ( نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 26-2025کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس 18فیصد کرنے کی تجویز کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10سے 14لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے ٹیکس کی موجودہ شرح 8.5فیصد تھی سے بڑھا کر 18فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

اس تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں دستیاب کئی مقبول ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔پاک وہیلز کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگر یہ تجویز نافذ ہوتی ہے تو مختلف ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 10لاکھ سے 14لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔گاڑیوں میں جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافے نے آٹو مینوفیکچررز اور ممکنہ خریداروں دونوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، ہائبرڈ گاڑیاں جنہیں اکثر ایندھن کی بچت اور ماحول دوست آپشن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے نئے ٹیکس نظام کے تحت نمایاں طور پر مہنگی ہوجائیں گی۔آٹو انڈسٹری کے ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ یہ اقدام ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ کو کم کر سکتا ہے اور ملک کی ماحول دوست گاڑیوں پر منتقلی کے عمل کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر