چین نے وسائل اور ماحولیاتی عوامل کی تقسیم میں مارکیٹ پر مبنی اصلاحات تیز کردیں

بیجنگ(شِنہوا)چین ماحول دوست ترقی کے حصول کے لئے بتدریج وسائل اور ماحولیاتی عوامل کو قابل تجارت پیداواری عناصر کے طور پر مارکیٹ کے ڈھانچے میں شامل کر رہا ہے تاکہ معیشت میں ان کی قدر کو مزید نمایاں اور موثر بنایا جا سکے۔
تازہ ترین پیشرفت مئی کے آخر میں سامنے آئی جب چینی حکام نے ایک اعلیٰ سطح کا ہدایت نامہ جاری کیا تاکہ کاربن اخراج کے حقوق، پانی کے استعمال کے حقوق اور آلودگی خارج کرنے کے اجازت ناموں کی تجارتی منڈیوں کی ترقی کو تیز کیا جا سکے۔
ہدایت نامہ کے مطابق 2027 تک چین بنیادی طور پر مکمل کاربن اخراج اور پانی کی تجارت کے نظام کے قیام میں کامیاب ہو جائے گا جبکہ آلودگی خارج کرنے کے حقوق کے لئے ایک بہتر اور موثر تجارتی نظام بھی قائم ہو چکا ہوگا۔ اس ہدایت نامہ میں مزید متحرک منڈیوں، قیمتوں کے بہتر تعین اور وسائل و ماحولیاتی عوامل کے موثر بہاؤ اور تقسیم کے ذریعے قومی ماحولیاتی اہداف کے لئے مضبوط حمایت کا تصور بھی پیش کیا گیا ہے۔
یہ نئی اصلاحات اکتوبر 2022 میں طے کئے گئے اصولوں پر مبنی ہیں جب چینی قیادت نے وسائل اور ماحولیاتی عوامل کی مارکیٹ پر مبنی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے، توانائی کی بچت اور کاربن اخراج میں کمی کی جدید ٹیکنالوجیز کی تحقیق، فروغ اور اطلاق کو تیز کرنے کا عزم کیا تھا۔
ماہرین کے مطابق چین کو فی کس محدود وسائل، ماحولیاتی پابندیوں میں شدت اور تیز صنعتی و شہری ترقی کے باعث بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔ ان حالات میں بنیادی اقتصادی عناصر کے طور پروسائل اور ماحولیاتی عوامل کا کردار ابھر کر سامنے آیا ہے جس کی موثر اور مارکیٹ پر مبنی تقسیم اب قومی ترجیح بن چکی ہے۔
قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے ایک عہدیدار نے شِنہوا کو انٹرویو میں کہا کہ وسائل کی کمی اور ماحولیاتی برداشت کی محدود صلاحیت چین کے بنیادی حالات ہیں۔ انہوں نے مارکیٹ کے نظام کے ذریعے وسائل اور ماحولیاتی رکاوٹوں کو دور کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل
جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں: وزیراعظم
نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا: عطا تارڑ
ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے جنوری سے چہرے کی شناخت لازمی
پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب،گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنےکا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر