وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِاعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گزشتہ شب عمرے کی سعادت حاصل کی جہاں پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے، وزیراعظم اورفیلڈمارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پراللہ تعالیٰ کا شکر اداکیا۔وفد نے پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات کےحوالے سےحالیہ کامیابیوں پراللہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔وفد نے امت مسلمہ بالخصوص ظلم وجبرکےشکارکشمیری وفلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔



  تازہ ترین   
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر