پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حال ہی میں معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان مبشر ہاشمی نے سوال کیا کہ ان جیٹس کے پائلٹس کا کیا ہوا؟جواب میں شہزاد اقبال نے بتایا ‘بھارت کے تباہ ہوئے طیاروں کے دو پائلٹس کی موت ہوگئی تھی، جب کہ تین زخمی تھے جو زیرِ علاج تھے’۔شہزاد اقبال نے بتایا کہ ‘ جب میں نے ائیرفورس کے لوگوں سے پوچھا کہ یہ معلومات آپ تک کیسے پہنچتی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ تفصیلات ہمیں ہمارے آن گراؤنڈ انٹیلیجنس کے ذریعے ملتی ہے، ہم اپنی متعدد انٹیلیجنس ایجنسیز سے تصدیق کرکے بتاسکتے ہیں کہ یہ ہوا ہے’۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میں نے ائیر فورس کے لوگوں سے پوچھا پاکستان کا بجٹ 9 بلین ڈالر ہے جب کہ انڈیا کا بجٹ 86 بلین ڈالر ہے تو اس طرح آپ کے پاس جو سکیورٹی ہے وہ انڈیا کے پاس بھی ہوگی تو انہوں نے مجھے جواب دیا ہمارا سسٹم بھارت سے زیادہ ایڈوانس ہے اور اسی کا حقیقی مظاہرہ ہم نے حالیہ جنگ میں دیکھا۔شہزاد اقبال نے کہا کہ جب فضائی جنگ ہو رہی تھی تو ہمارے 40 جہاز تھے اورانڈیا کے 80 جہاز تھے مگر ہماری ائیر فورس کی صلاحیتوں کے ساتھ یہ ایک معجزہ تھا کہ ناصرف ہمارا کوئی جہاز نہیں گرا بلکہ بھارتی ائیر فورس ہمارا کوئی جہاز لاک کرکے میزائل بھی فائر نہیں کر سکی جبکہ ہم نے انڈیا کے رافیل سمیت دیگر جہاز گرائے۔



  تازہ ترین   
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر