حکومت کا 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعرات کو 13 ویں پانچ سالہ منصوبہ اور ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ کی تقریب میں چیف اکنامسٹ ڈاکٹر امتیاز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے 5 سالہ منصوبے کے تحت 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کے مطابق اگلے 5 برسوں میں ملکی معیشت کا حجم 600 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، 2029 تک وفاق کا ترقیاتی بجٹ 1700 ارب روپے جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2338 ارب روپے تک لے جائیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خورد برد کی گئی 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنائیں گے۔دوران پریس کانفرنس احسن اقبال نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے وصول ہونے والے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سے دانش یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر