ایلون مسک اور ٹرمپ کی دوستی ختم ہوتے ہی دشمنی میں بدل گئی، ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا تبادلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) گزشتہ دنوں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشیر کا اہم عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد مسک نے امریکی صدرکے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر شدید تنقید کی تھی۔جس کے بعد ایلون مسک اور امریکا کےصدرڈونلڈ ٹرمپ کی دوستی ختم ہوتے ہی دشمنی میں بدل گئی اور اب ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا تبادلہ ہورہا ہے۔ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام جنسی اسکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے۔واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کمسنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کئی واقعات میں ملوث قرار دیا گیا تھا اور سن 2019 میں وہ پراسرار طورپر جیل میں مردہ پایا گیا تھا۔جیفری ایپسٹین امریکا سمیت مختلف ممالک کی اہم ترین شخصیات کا دوست تھا اور انہیں اپنے گھر پارٹیوں میں مدعو کرتا تھا۔ ایلون مسک نے کہا کہ ایپسٹین کی فائل میں ٹرمپ کا نام ہونےکی وجہ سے یہ دستاویز سامنے نہیں لائی جا رہی ۔ لکھ کر رکھ لیں، حقیقت سامنے آکر رہے گی۔ٹرمپ نے اوول آفس میں ایک ٹی وی خطاب کے دوران کہا کہ وہ کانگریس میں زیر غور بل پر مسک کی تنقید سے بہت مایوس ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ایلون مسک کے اربوں ڈالر کے سرکاری معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی۔ایلون مسک نے بھی براہِ راست ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ 2024 کے انتخابات ان کی مدد کے بغیر نہیں جیت سکتے تھے۔مسک نے لکھا کہ ‘میرے بغیر ٹرمپ الیکشن ہار جاتے، ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان پر قابض ہوتے اور سینیٹ میں ریپبلکنز کی تعداد صرف 51، 49 ہوتی’۔ٹیسلا کے مالک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹرمپ کو “احسان فراموش” بھی قرار دیا۔مسک سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے لفظی گولہ باری کی اور کہا کہ خود انہوں نےایلون مسک کو حکم دیا تھا کہ وہ انتظامیہ سے علیحدہ ہوجائیں اور یہ بھی کہ ارب پتی پاگل ہوگیا ہے۔ایلون مسک نے ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بہت بڑا بم گرادیاجائے۔ٹرمپ نے ایلون مسک کے کہنے پر جو ناسا کی سربراہی کے لیے جیرڈ آئزک مین کا انتخاب کیا تھا اب وہ نامزدگی بھی واپس لے لی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تازہ بیان میں کہا ہے کہ انہیں یہ علم نہیں تھا کہ ایلون مسک باقاعدگی سے منشیات استعمال کرتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایلون مسک انکے خلاف بول رہے ہیں۔ ادھر ایلون مسک کے درمیان اختلافات کی خبروں پر ٹیسلا کے حصص میں 14 فیصد تک کمی ہوگئی ہے۔
ایلون مسک نے ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا
برطانوی اخبار کے مطابق ایلون مسک نےکہاہےامریکی صدرٹرمپ کامواخذہ ہوناچاہیے اور ٹرمپ کی جگہ جے ڈی وینس کوصدرتعینات کیاجانا چاہیے۔یاد رہے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو سرکاری اخراجات میں کمی کے ادارے کی اہم ذمہ داریاں تفویض کی تھیں تاہم چند روز قبل ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے اختلافات کے باعث سرکاری عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر