ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) 2 روز قبل اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزم ٹک ٹاکر کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔ ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کہ ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا ہے، ملزم کو 12 گھنٹوں میں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ ملزم قتل کے ثبوت مٹانے کے لیے ثناء یوسف کا موبائل فون بھی ساتھ لے گیا تھا ، ملزم بار بار مقتولہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے ، قتل کا محرک ثناء یوسف کی جانب سے ملزم کو مسلسل مسترد کیا جانا تھا۔مزید برآں مقتولہ کے والد یوسف حسن نے کہا کہ ان کی کسی کے ساتھ کو ئی دشمنی نہیں، حکومت سے اپیل ہے کہ بیٹی کو انصاف فراہم کیا جائے۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر