کراچی: نجی ادارے کی بڑے زلزلے کی پیشگوئی پر چیف میٹرولوجسٹ کا ردعمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات کے دوران زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں تاہم چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کرتے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کا ردعمل
کراچی میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی پر چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدر نے کہا کہ دنیا میں زلزلے کی پیشگوئی کی اب تک کوئی ٹیکنالوجی موجود نہیں، جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک بھی کوئی عام آدمی ایسی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔امیرحیدر نے کہا کہ کراچی میں تاریخی طور پر 5.5 سے5.8 شدت کے زلزلے آتے رہے ہیں، شہر میں آنے والے زلزلے معمولی سے معتدل شدت کے رہے ہیں، ان دنوں لانڈھی میں فالٹ متحرک ہونے سے زلزلے کے معمولی جھٹکے آرہے ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ دنیا میں لاکھوں کی تعداد اس نوعیت کے زلزلے ہر روز آتے ہیں، لانڈھی فالٹ لائن ایڈجسٹمنٹ کے عمل سے گزررہی ہے، ایک ہفتے اس طرح کے معمولی جھٹکے آتے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر