امریکا کا ایران کو کم سطح پر یورینیم افزودگی کی اجازت دینے پر غور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت ایران کو کم سطح پر یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں ایک تفصیلی معاہدے پر بھی کام کررہی ہیں تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق یہ مجوزہ منصوبہ ایک “سفارتی پُل” کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکل کر ایک ایسے حل کی جانب بڑھنا ہے جہاں ایران کی جانب سے زمین پر کسی بھی سطح پر یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کی جائے۔ اس تجویز کے مطابق امریکا ایران میں ایٹمی توانائی کے لیے پاور ری ایکٹرز بنانے میں معاونت کرے گا، اور ایسے افزودگی مراکز کی تعمیر پر بات چیت کرے گا۔ایران کو جیسے ہی ان سہولیات سے فوائد حاصل ہونے لگیں، اُسے ملک میں ہر قسم کی افزودگی روکنی ہوگی۔یہ مجوزہ معاہدہ ایرانی اور یورپی حکام کے مطابق خفیہ طور پر ایران کو گزشتہ ہفتے پیش کیا گیا۔ تاہم یہ اب تک واضح نہیں کہ آیا ایران اس تجویز کو قبول کرے گا یا نہیں۔رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے پیر کو اشارہ دیا ہے کہ اس مجوزہ معاہدے پر جواب چند روز میں دیا جائے گا۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعودپزشکیان کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کیلئے امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور نا انصافی کے آگے نہیں جھکے گا۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر