ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار، آئی جی جیل خانہ جات کو فوری طور عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملے پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق آئی جی جیل قاضی نظیر کو فوری طور ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو آئی جی جیل کوہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو بھی عہدے سے معطل کردیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالنے کا فیصلہ غلط تھا اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔انہوں نے وارننگ دی کہ فرار ہونے والے قیدی سر ینڈر کردیں ورنہ جیل توڑنے کا سنگین مقدمہ بنے گا ۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہاکہ واقعہ ملیر جیل افسران اور انتظامیہ کی نا اہلی ہے، 24گھنٹوں کا وقت دیا ہے، فرارقیدی واپس آئے تو سزا میں رعایت دیں گے، آج نہیں تو کل تمام فرار قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ شہر میں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں نے شہری آبادیوں کے ساتھ ساتھ، ملیر جیل کو بھی متاثر کیا، گزشتہ رات تقریباً ایک بجے ملیر اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، قیدیوں کی حفاظت کیلئے جیل انتظامیہ نے 2 سرکل کے قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکال دیا۔جیل حکام کے مطابق اسی دوران قیدیوں نے ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی کی اورجیل سے فرار ہونے لگے، قیدیوں کے ہجوم کو دیکھ کر جیل پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کردی۔۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق ملیرجیل سے 213 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 70 سے زائد کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر