مودی خطے کیلئے خطرہ ہے، اس سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ نریندر مودی پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، اس سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے، بھارتی عسکری مشقیں ’سیاسی ڈرامہ‘ ہے، پوری دنیا میں صرف اسرائیل بھارت کے ساتھ کھڑا ہےانہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کے لیے خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ، بھارتی حکومت نے کہیں نہیں کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد دہشتگردی کے خلاف ہمارا بیانیہ مزید مضبوط ہوگیا ہے، ہماری مسلح افواج کو پیسوں کی ضرورت ہے لہٰذا دفاعی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے، جنرل باجوہ او رموجودہ آرمی چیف میں زمین آسمان کا فرق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی کشمیر پر باتوں سے بھارت کو سخت تکلیف ہوئی، بھارت کے لیے ہمارا پانی روکنا بھی آسان نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر