وفاقی بجٹ کیلئے حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت کامیاب ہوگئی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کیلئے حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت کامیاب ہوگئی ہے، حکومت نے معاشی استحکام حاصل کرلیا اب معاشی ترقی کا سفر طے کرنا ہے۔

میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے 4نکات پر بات چیت کیلئے تیار ہے،بھارت کے ساتھ کشمیر، پانی ، تجارت اور دہشتگردی کے معاملات پر بات چیت کریں گے، بھارت دنیا میں جہاں بھی چاہے پاکستان سے بات چیت کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے ہم نے 1971 کا بدلہ لے لیا ہے۔مودی کے شکست خوردہ بیانات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، مودی اپنی مقامی پریشانی کی وجہ سے بیانات دے رہا ہے، پاکستان نے بھارت کے 4رافیل سمیت 6طیارے مار گرائے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے موجودہ دور حکومت میں کرپشن کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ، حکومت نے معاشی استحکام کا سفر طے کرلیا ہے اب معاشی ترقی کا سفر طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کامیاب ہوگئی ہے۔ مزید برآں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پاکستان پر عزم ہے۔

منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زیر صدارت ایف بی آر کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پر عزم ہے، تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر