پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کے بعد بیان میں کہا کہ پاور سیکٹر ٹیرف کے ڈھانچے میں اضافہ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ان کا کہنا تھاکہ کسی نجی یا عوامی کمپنی کی نااہلی کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹیرف ڈھانچے میں اضافے کے متحمل نہیں۔اویس لغاری کے مطابق نظر ثانی درخواست بجلی تقسیم کار نظام میں پائیدار اور صحت مندانہ ماحول کے فروغ کیلئے ہے لہٰذا امید ہے کہ نظرثانی کا عمل شفاف اور منصفانہ طریقے سے مکمل ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے7 سالہ ٹیرف کی منظوری دی تھی، 7 سالہ ٹیرف کی منظوری 2024 سے 2030 تک دی گئی اور کے الیکٹرک کو بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3روپے 31 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا۔وزارت توانائی نے نیپرا کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر