پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مارلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔ دن بھر پولنگ کے دوران گہماگہمی رہی، کارکنوں میں جھگڑا اور نعرے بازی بھی ہوئی جبکہ دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے۔پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78419 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخرنشاط گھمن 40037 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو میں ن لیگی امیدوار حنا ارشد کا کہنا تھاکہ عوام نے مجھے سیاست کیلئے نہیں خدمت کیلئے منتخب کیا، مریم نواز کی وجہ سے اس مقام پر کھڑی ہوں، اگروزیراعلیٰ پنجاب مجھ پراعتماد نہ کرتیں تو یہاں کھڑی نہ ہوتی۔اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کومبارکباد دی اور کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پرپورا اتریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے، عوام خدمت کرنے والوں اورفتنہ فساد پھیلانے والوں کوپہچان چکے، نوازشریف کی قیادت میں ترقی کاسفرتیزی سےجاری ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر