‘عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے’: مریم نواز کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا ہے۔ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78419 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبار کباد، شکر الحمدُللّٰہ! اللّٰہ نے شاندار فتح عطا فرمائی۔

مریم نواز نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پر پورا اتریں گے، مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے، نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، کوشش کروں گی کہ مزید محنت اور اور زیادہ لگن سے پنجاب کے عوام کی خدمت کروں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر