اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ یہ اقدام مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کا قبضہ مضبوط بنائے گا یہ ایک اسٹریٹجک اقدام ہے جو اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکتا ہے۔بیزلیل سموٹریچ جو خود ایک غیر قانونی بستی میں رہائش پذیر ہیں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے حامی ہیں نے اس اقدام کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکود پارٹی نے ایک بیان میں اسے اہم فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اردن کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی کنٹرول کو مضبوط بناتا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل پہلے ہی مقبوضہ مغربی کنارے میں 100 سے زائد غیر قانونی یہودی بستیاں تعمیر کر چکا ہے جن میں تقریباً 5 لاکھ یہودی آباد ہیں۔ ان بستیوں میں چھوٹی آؤٹ پوسٹس سے لے کر جدید انفراسٹرکچر والی بڑی آبادیاں بھی شامل ہیں۔مقبوضہ مغربی کنارے میں 30 لاکھ سے زائد فلسطینی آباد ہیں جو اسرائیلی فوجی قبضے کے تحت زندگی گزار رہے ہیں جبکہ فلسطینی اتھارٹی کو صرف محدود علاقوں میں حکومتی اختیارات حاصل ہیں۔فلسطینی عوام مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ کو اپنی مستقبل کی ریاست کا لازمی حصہ تصور کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر