کروڑوں صارفین کے پاسورڈز اور حساس معلومات چوری، پاکستانی صارفین کو فوری پاسورڈز تبدیل کرنیکی ہدایات جاری

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک اور ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کےصارفین متاثر ہوئے جب کہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلزکی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔انفو اسٹیلر میلویئر سےصارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئی ہیں جس کے بعد نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ۔ پاکستانی صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق ڈیٹا لیک سےشناخت چوری،اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کاخطرہ ہے، سرکاری اداروں اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ صارفین اپنےاکاؤنٹس کے Two-factor authentication عمل کوفعال کریں۔پاکستانی صارفین کو پاسورڈ منیجر کا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ وہ پاسورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں۔صارفین اینٹی وائرس اور سکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں اور غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر