ٹرمپ کا میموریل ڈے پر پیغام، سابق صدر بائیڈن اور انتظامیہ پر خوب غصہ نکالا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)ٹرمپ نےسوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دن اُس گند کو بھی مبارک ہو جس نے پچھلے چار سال ہماری قوم کو برباد کرنے کی کوششوں میں گزارے۔ٹرمپ نے کہا کہ اُس بگڑی ہوئی انتہا پسند بائیں بازو کی ذہنیت رکھنے والوں نے 2 کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو غیر قانونی طور پر ہمارے ملک میں داخل ہونے دیا، جن میں سے بہت سے مجرم اور ذہنی مریض تھے اور یہ سب اُس کھلی سرحدی پالیسی کے تحت ممکن ہوا جسے صرف ایک نااہل صدر ہی منظور کر سکتا تھا۔صدر ٹرمپ نے مزید لکھا کہ یہ سب کچھ ایسے ججوں کے ذریعے کیا گیا جو قاتلوں، منشیات فروشوں، ریپ کرنے والوں، گینگ ممبرز اور دنیا بھر کی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کو ہمارے ملک میں لا کر دوبارہ جرائم کرنے دینا چاہتے ہیں۔اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ امید ہے سپریم کورٹ اور دیگر اچھے اور ہمدرد جج حضرات ہمیں اِن درندوں کے فیصلوں سے بچائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ چار مہینوں میں ہم نے بہت پیش رفت کی ہے اور امریکا جلد ہی دوبارہ محفوظ اور عظیم بنے گا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر