وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے: عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ آج بانی پی ٹی آئی نےتین نکاتی پوائنٹس بھیجےہیں۔انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیے جا رہے، 8مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سےبات کرائی گئی، میری بہنوں سےملاقات نہیں کراتے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم کتابیں پہنچانےکی کوشش کرتے ہیں لیکن جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ذاتی ڈاکٹرز سےچیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنےوالوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، وقت بدل چکا ہے۔تحریک کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، لوگوں کواسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا جو بھی اس نظریے کے ساتھ نہیں اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر